(ن) لیگ مر دم شماری کی راہ میں ”دیوار چین “بن چکی ہے‘ چوہدری محمدسرور

مر دم شماری سے انکار جمہوریت آئین وقانون کی نفی ہے ‘ سپر یم کورٹ مر دم شماری میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیں جب تک مر دم شماری نہیں ہوگی مہنگائی ‘بدحالی اور بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی قوم کا مقدر رہیگی جسکی ذمہ داری (ن) لیگ پر ہی عائد ہوتی ہے انہیں قوم کو اس کا جواب دینا ہی پڑ یگا ،بھارتی جارحیت کے خلاف آج بھی تحر یک انصاف سمیت پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے ‘گفتگو

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:45

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ مر دم شماری کی راہ میں ”دیوار چین “بن چکی ہے‘مر دم شماری سے انکار جمہوریت آئین وقانون کی نفی ہے ‘ سپر یم کورٹ مر دم شماری میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیں ‘جب تک مر دم شماری نہیں ہوگی مہنگائی ‘بدحالی اور بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی قوم کا مقدر رہیگی جسکی ذمہ داری (ن) لیگ پر ہی عائد ہوتی ہے انہیں قوم کو اس کا جواب دینا ہی پڑ یگا ‘بھارتی جارحیت کے خلاف آج بھی تحر یک انصاف سمیت پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے ۔

بدھ کے روز تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ(ن) لیگ پہلے دن سے مر دم شماری میں رکاوٹ بن رہی ہیں کیونکہ انکو مردم شماری میں انکو اپنی سیاست موت نظر آرہی ہے مگر جب تک مر دم شماری نہیں ہوگی اس وقت تک ملک سے غر بت کے خاتمے سمیت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی ممکن نہیں ہوسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے اس ملک میں ہرصورت مردم شماری ہو نی چاہیے اور ہم سپر یم کورٹ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ مر دم شماری میں رکاوٹ بننے والوں کو انکے عہدوں سے نااہل کر یں کیونکہ ایسے جمہو ریت اور عوام دشمن لوگوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ذاتی نہیں بلکہ قومی اور ملکی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔