Live Updates

عمران خاں مایوس قوم کیلئے امید کی آخری کرن ہیں، انجینئر یاسر گیلانی

حکمران احتساب سے بچ نہیں سکیں گے میگا پراجیکٹس کا بڑا حصہ بیرون ملک جا رہا ہے ،رہنما تحریک انصاف

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خاں مایوس قوم کیلئے امید کی آخری کرن ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کو مہنگائی سے بچانے کے دعویداراپنے وعدوں سے منحرف ہوچکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ کے مرکزی آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمران احتساب سے بچ نہیں سکیں گے میگا پراجیکٹس کا بڑا حصہ بیرون ملک جا رہا ہے آدھے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگ رہا ہے۔

ستر فیصد پراجیکٹ ایک کمپنی کو دیئے جا رہے ہیں۔ پاکستانی قوم کو ہر طرح سے لوٹنے والوں کے حساب کے دن قریب ہیں۔ تحریک انصاف قوم کی دولت کو مزید لوٹنے نہیں دے گی۔ ملک و قوم مشکلات میں جب کہ حکمران بادشاہوں کی زندگی گزار رہے اور اثاثوں میں اضافہ بھی کر رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :