لاہور،سکولوں میں سینکڑوں میٹل ڈیکٹر ، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے خراب

سیکورٹی کے خدشات بڑھ گئے

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) سکولوں میں سینکڑوں کی تعداد میں میٹل ڈیکٹر ، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہو گئے ہیں۔ ان آلات کی خرابی کی وجہ سے سکولوں میں سیکورٹی کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی ان آلات کو ٹھیک نہ کروایا جا سکا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کو ان آلات کو محرم الحرم کی جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے فراہمی سے بھی روک دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ حکومت نے سکولوں میں سینکڑوں کی تعداد میں میٹل ڈیکٹر ، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی صرف سکولوں کی سیکورٹی کے لیے خریدئے گئے ہیں لیکن گزشتہ سال قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ نے سینکڑوں کی تعداد میں میٹل ڈیکٹر ، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کو محرم الحرام کے روٹس کے سیکورٹی کے لیے نصب کر دیا ۔

گزشتہ سال ان آلات کو مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور غلط استعمال کی وجہ سے بہت بڑی تعداد خراب ہو گئی ہے اور سکولوں کی سیکورٹی بھی داؤ پر لگ گئی ہے ۔ اس لیے تمام ای ڈی اوز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ ان آلات کو محرم الحرم کی جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے فراہمی نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :