چھوٹے صوبوں کو اقتصادی راہداری کے منصوبے کے فوائد سے آگاہ کیا جائے، میاں زاہد حسین

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:33

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے روٹ اور دیگر پہلووں پر اعتراض کرنے والوں کو مطمئن کیا جائے تاکہ یہ منصوبہ بروقت مکمل ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کو اس منصوبے کے فوائد سے آگاہ کیا جائے اور جتنی جلدی ممکن ہو انکے تحفظات دور کیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کسادبازاری اور بے روزگاری کے اس دور میں اقتصادی راہداری کے ذریعے سات لاکھ آسامیاں پیدا ہونگی جبکہ سالانہ شرح نمو میں دو سے ڈھائی فیصد اضافہ ہو گا۔ یہ منصوبہ ملکی جی ڈی پی کے سترہ فیصد کے برابر ہے جسکی نظیر ملکی تاریخ میں نہیں ملتی تاہم اسکی تکمیل کیلئے دوست ملک چین کی حکومت اور کمپنیوں کا اطمینان ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :