فیڈرل بورڈ آف ریونیو تاجروں کو غیر ضروری نوٹسز بھجوانے سے گریزکرے‘لاہو رچیمبر
تاجر برادری کو بہت سے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور اسے حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے
بدھ 5 اکتوبر 2016 17:27
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدرامجد علی جاوا اورنائب صدر محمد ناصر حمیدخان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ تاجروں کو غیر ضروری نوٹسز بھجوانے سے گریزکرے، ان کی وجہ سے کاروباری ماحول خراب اور کاروبار دوست حکومت کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں پر مشتمل بڑے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفد میں لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ، آپما کے چیئرمین خواجہ عباس، باؤ بشیر، خامس سعید بٹ، زاہد مقصود بٹ، وقار احمد میاں، محمد فیصل، محمد اجمل، قیوم رضا، ساجد حیدر، حسن رضا، فیاض قادری، عابد رشید و دیگر شامل تھے۔ وفد نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ کہ ایس آر او 1125جیسے مسائل نے پہلے ہی کاروباری برادری کو پریشان کررکھا ہے جبکہ غیر ضروری نوٹسز کی بھرمار جلتی پر تیل کا کام کررہی ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.