Live Updates

عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن رانجھا

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:17

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن رانجھا نے عمران خان کے پارلیمنٹ سیشن کے بائیکاٹ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جان لینا چاہئے کہ اس کی کشمیر دشمنی نا قابل معافی ہے اور عوام اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔ عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سے عمران خان نے ثابت کر دیا کہ ان کا ایجنڈہ پاکستان سے باہر سے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بھارت نواز کہنے والے عمران خان کی حقیقت سب کے سامنے آ گئی۔ عمران خان کے بقول جلسوں میں کی گئی باتیں مقدم ہیں نہ کہ پارلیمنٹ میں۔ ایک شکست خوردہ ، کنٹینر زدہ سیاست دان آئینی وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کر کے اپنی تخریبی سیاست کا اظہار کر رہا ہے جو اس وقت نامناسب ہے۔ کشمیر ایشو پر اے پی سی میں اور پارلیمنٹ کے سیشن میں شرکت نہ کرنا پاکستان اور کشمیر دشمنی ہے ۔ ان لوگوں کی حقیقت عوام کے سامنے آ گئی ہے جو ملکی سلامتی پر بھی ذاتی عناد اور بغض کو اہمیت دیتے دیتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :