حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے‘خادم حسین

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:14

لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران72کروڑ ڈالر کے اضافہ سے23ارب 41کروڑ80لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جو کہ ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب اکنامک کاریڈور کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اسی بناء پر عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو4.7فیصد رہے گی جو ملکی معاشی ترقی کی نشاندہی ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :