ڈیرہ مراد جمالی ،مسلح افراد کے فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:00

مچھ) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء (ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کے فائرنگ سے نوجوان جاں بحق وجہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتائی جارہی ہے تفصیلات کیمطابق بدھ کے روز ڈیرہ مراد جمالی میں سی این جی اسٹیشن کے قریب مسلح افراد نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے غلام رسول مغیری نامی نوجوان ہلاک کردیا اور ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے وجہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتائی جاتی ہے انتظامہ نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور نامعلوم تعدا د میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کے تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :