ممتاز علی شاہ نے چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا

برآمدات وسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ای پی زیڈ اے کو جدید تقاضوں ،سہولیات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے توانائیاں بروئے کار لائی جائیں، چیئرمین

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی( ای پی زیڈاے) کے نو منتخب چیئرمین ممتاز علی شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعدافسران بالا کے تفصیلی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ برآمدات وسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ای پی زیڈاے کو جدید تقاضوں اور سہولیات سے ہم آہنگ کرنے کے لیئے تما م تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔

ادارے کی ترقی کیلئے تمام افسران و دیگرملازمین کو اپنے اپنے شعبے میں خلوص نیت ، بھرپور محنت اور ٹیم ورک کے ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اپنا شعار بنانا ہو گا۔نو منتخب چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ برآمدات و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تاجر برادری کو کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر میں باہمی روابط کویقینی بنایاجائیگا۔

(جاری ہے)

مارکیٹنگ کے شعبے کوفعال کرداراداکرناہوگا۔واضح رہے کہ نومنتخب چیئرمین ممتاز علی شاہ کا تعلق سول سرونٹ آف پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس بی پی ایس 21سے ہے۔وسیع ترتجربات کے حامل ممتاز علی شاہ کی مختلف شعبہ ہائے جات میں نمایاں خدمات میں شامل بطور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن حکومت سندھ، چیئرمین اینٹی کرپشن ، سی ای او /ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، سیکرٹری انفارمیشن اینڈ آرکائیوز، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن، جب کہ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر(ڈی سی او)، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :