مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کسٹم نے پورٹ قاسم سے20 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:55

کراچی ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کسٹم نے پورٹ قاسم سے20 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹم نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں246 ارب روپے ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں وصول کئے۔ اعدادو شمار کے مطابق محکمہ کسٹم نے جولائی سے ستمبر کے دوران71 ارب روپے ڈیوٹیز،131 ارب روپے درآمدی اشیا پر سیلز ٹیکس جبکہ41 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں وصول کئے۔ پورٹ قاسم نے حکومتی آمدنی میں سب سے زیادہ 20 ارب روپے کمائے۔