رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں بیڈ ویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں 5 فیصد اضافہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:48

کراچی ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں بیڈ ویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیڈ ویئر مصنوعات کے ایکسپورٹرز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 33 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی 52 ہزار 200 میٹرک ٹن بیڈ ویئر مصنوعات ایکسپورٹ کی گئی تھیں جو رواں سال 5 فیصد اضافے کے ساتھ 35 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہو گئی اور مجموعی حجم 58 ہزار 400 میٹرک ٹن رہا۔ بیڈ ویئر مصنوعات کے ایکسپورٹرز کے مطابق پاکستانی مصنوعات مضبوطی اور دیدہ زیب ڈیزائننگ کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں پسند کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہر سال ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :