لیڈی ولنگٹن ہسپتال خیرپورسٹی کو فعال کردیا گیا ہے، اعلامیہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:47

خیرپور ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) خیرپور میڈیکل کالج کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لیڈی ولنگٹن ہسپتال خیرپورسٹی کو فعال کردیا گیا ہے جو 24 گھنٹے ایمرجنسی میں کام کرتا رہے گا لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ترقیاتی کام کے باعث ہسپتال کو کچھ روز کے لیے خیرپور میڈیکل کالج میں منتقل کیا گیا تھا جس کو 4 اکتوبر سے دوبارہ اپنی عمارت میں شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین عباسی، اے ڈی سی ٹو ریاض حسین وسان اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سید مشہور عالم شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال میں ترقیاتی کام کو اپنی نگرانی میں مکمل کرایا ہے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو صحت کی سہولیات چوبیس گھنٹے پہنچانے کے لیے ہسپتال کو فعال رکھنا ضروری امر تھا جس پر عمل درآمد کیا گیا اور ہسپتال کو اپنی عمارت میں منتقل کرکے فعال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ گائنی کی ماہر ڈاکٹر بشریٰ رامیجو اپنے ٹیم کے ساتھ ہسپتال میں خدمات انجام دیں گی اس کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :