لاہور ہائیکورٹ باراور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مشترکہ مذمتی اجلاس طلب

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:46

لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مشترکہ مذمتی اجلاس کل جمعہ کو صبح 11:00 بجے لاہور ہائیکورٹ بار کے کیانی ہال میں طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت او رنہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف ملک بھر کی وکلاء تنظیموں کو متحرک کرنے ، جلسے ، جلوسوں اور ریلیوں کے ذریعے رائے عامہ کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا کی تو جہ مبذول کرانے کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔