بحرین:ٹیکسیوں کو سعودی بحرینی بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی جائے :بی سی سی آئی

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:41

بحرین:ٹیکسیوں کو سعودی بحرینی بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی جائے :بی سی ..

بحرین : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): بحرین چیمبرآف کامرس کے ہیڈ آف ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک کمیٹی عبدالحکیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکسی شعبے کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ سعودی بحرینی بارڈ کراس کرنے کی بھی اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

عبدالحکیم کا کہناتھا کہ متعدد مسافر نجی گاڑیوں میں ہی سعودی بحرینی بارڈر کراس کرتے ہیں ۔ جبکہ ان گاڑیوں کو چلانے والے تمام افراد ٹیکسی ڈرائیور ہی ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک میں اگر اس کی اجازت دے دی جائے تو ٹیکسیوں کے شعبے میں مزید بہتری آسکتی ہے ۔