آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیئرمین نیٹوملٹری کمیٹی جنرل پیٹرکی ملاقات

ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال،پاک فوج کی کوششوں سے ہی پاکستان میں امن کا قیام عمل میں آیا ہے۔آرمی چیف سے جنرل پیٹر کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 اکتوبر 2016 16:36

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیئرمین نیٹوملٹری کمیٹی جنرل پیٹرکی ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اکتوبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نیٹوملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹرنے ملاقات کی،جس میں خطے کی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نیٹوملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹرنے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔اس موقعہ پر جنرل پیٹر نے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ جنرل پیٹر نے کہا کہ پاک فوج کی کوششوں سے ہی پاکستان میں امن کا قیام عمل میں آیا ہے ہے۔