لیسکو نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فوکل پرسن لیسکو نامزد کر دیئے

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) چیف ایگزیکٹو لیسکوواجد علی کاظمی کی ہدایت پر آپریشن ڈائریکٹر اصغر رضا چوہدری نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فوکل پرسن لیسکو نامزد کر دیئے گئے ۔جس کے مطابق ڈپٹی مینیجرآپریشن داتا دربار ڈویژن محمد زاہد(موبائل فون نمبر: 0347 0011140) کو ناردرن سرکل کے علاقے شاہدرہ،فیروزوالا،راوی روڈ،داتا دربار،دہلی گیٹ،بھاٹی گیٹ اورگلشن راوی کے ملحقہ علاقے جبکہ ایسٹ سرکل کے علاقے واہگہ،باٹا پور،شالامار،فتح گڑھ،رام گڑھ،باغبانپورہ،اور سنگھ پورہ کے ملحقہ علاقوں کے لئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔

ڈپٹی منیجر آپریشن سمن آباد ڈویژن حماداللہ(موبائل فون نمبر: 0347 0011240) کو سنٹرل سرکل کے علاقے ساندہ،کرشن نگر،علامہ اقبال ٹاؤن،وحدت روڈ،ٹھوکر اور ملتان روڈ کے ملحقہ علاقے جبکہ ساؤتھ سرکل کے علاقے گلبرگ،ڈیفنس،کوٹ لکھپت،والٹن روڈ،برکی،ہڈیارہ اورصدر کینٹ کے ملحقہ علاقوں کے لئے فوکل پرسن نامزد کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ لیسکو سٹا ف ،منتظمین ذوالجناح اور عوام الناس سے درخواست ہے کہ دورانِ محرم الحرام بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں لیسکو کے نامزد کئے گئے اپنے علاقے کے متعلقہ فوکل پرسن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :