فالکن کے غیر قانونی شکار پر 90ہزار روپے جرمانہ وصول

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیرقانونی شکاریوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن میں تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے فالکن کا غیر قانونی شکار کرنے پر3ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری جرمانہ عائدکردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آنریری گیم وارڈن گوجرانوالہ ڈویژن عثمان محمود رانا اورڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسرسیالکوٹ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہیڈ مرالہ ضلع سیالکوٹ کے مقام پرفالکن کا غیرقانونی شکار کرنے پر3ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی رو سے چالان مرتب کیا اورملزمان کی جانب سے محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر 90000/- روپے جرمانہ وصول کرکے کیس کمپاؤنڈ کردیا ۔

یاد رہے کہ محکمہ نے موسم شکارشروع ہونے پر صوبہ بھر میں غیر قانونی شکاریوں کیخلاف جاری مہم کوتیزکردیاہے اورفیلڈمیں تعینات سٹاف کو غیرقانونی شکار کی روک تھام کیلئے سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :