اتحاد ایئر نے ورلڈ انیمل ڈے پر نئی انیمل ویلفیئر پالیسی متعارف کرادی

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے وائلڈ لائف کے فروغ کیلئے نئی انیمل ویلفیئر اینڈ کنزرویشن پالیسی اور#Etihad4wildlife سوشل میڈیا کمپی ٹیشن متعارف کرادیا ہے ۔اتحاد ایئر ویز کی اس پالیسی کے تحت جانوروں کے کسی بھی حصے پر مشتمل ٹرافی،شارک کے پنکھ اور سائنسی تحقیق کیلئے کسی بھی زندہ جانور کو اتحاد ایئر کے طیاروں پر لانے کی ممانعت ہوگیا۔

اتحاد ایئر کی جانب سے مارچ2016میں وائلڈ لائف پراڈکٹس کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کیلئے یونائیٹڈ وائلڈ لائف انٹر نیشنل ٹاسک فورس کے ڈکلیئریشن پر دستخط کئے گئے تھے جبکہ اتحاد ایئر کی 6ایکویٹی پارٹنرز نے بھی اس کے بعد اپریل اور جون میں وائلڈ لائف پراڈکٹس کی بڑھتی ہوئی تجارت کو روکنے کیلئے سپورٹ فراہم کی ۔

(جاری ہے)

ورلڈ انیمل ڈے کی مناسبت سے اتحاد ایئر 6اکتوبر تک ایک سوشل میڈیا کمپیٹیشن کا بھی انعقاد کررہا ہے جس میں جیتنے والے کو سری لنکا کا ٹرپ بشمول فلائٹ،ہوٹل ،ٹور اور ٹرانسفر دیا جائیگا،اس مقابلے میں حصہ لینے کے خواشمند اپنے سفری تجربات کے دورا ن جانوروں کی کھینچی گئی بہترین تصاویر ہیش ٹیگ #Etihad4wildlife استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر ارسال کرسکتے ہیں۔

اتحاد ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو افسر Peter Baumgartner, کا کہنا ہے کہ ہماری فضائی کمپنی جنگلی حیاتیات کے تحفظ اور بہتری کیلئے پرعزم ہے ،ہمیں اس پالیسی کی تیاری میں وقت لگا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس پالیسی کی تشکیل کے نتیجے میں ہم انیمل ویلفیئر کے اعلیٰ معیارات مرتب کرنے میں کامیاب رہیں گے ،#Etihad4Wildlife آن لائن مہم سے بھی ہمیں توقع ہے کہ ہم اپنے مسافروں میں وائلڈ لائف کی اہمیت اجاگر کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

اتحاد ایئر کی جانب سے 10اکتوبر کو ائر لائن انڈسٹری میں وائلڈ لائف سے متعلق ایک ڈسکشن کا اہتمام کیا جائیگا جہاں بورن فری فاوٴنڈیشن کے صدر اور نامور بین الاقوامی وائلڈ لائف ایکسپرٹ Travers OBE,وائلڈ لائف سے متعلق لیکچر دینگے،بورن فری فاوٴنڈیشن نے اتحاد ایئر کو اس پالیسی کی تیاری میں تکنیکی معاونت فراہم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :