نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ضروری ہے،معاؤن خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاؤن خصوصی انتھونی نوید نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور قیام امن کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا وقت کی ضرورت ہے ،سندھ حکومت صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر سندھ کو امن کا گہوارہ بنا نے کی جدو دجہد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں کراچی کے سیکریٹری محمد اجمل ،ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر عبدالمنان بلوچ ،فاروق نادر ،اعجاز احمد اور جمناسٹک پلیئر خالد بروہی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

معاؤن خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ انتھونی نوید نے کہاکہ سندھ حکومت اور وزارت کھیل شوٹنگ بال سمیت کھیل کے تمام شعبوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے وفد نے اپنے مسائل سے انتھونی نوید کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کرنے کی یقینی دہانی کرائی معاؤن خصوصی نے کہاکہ کھیل کے میدانوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا مکمل خاتمہ کرکے نوجوانوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :