پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے68افراد گرفتار

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ملک کے مختلف علاقوں میں جاری پاک فوج کے آپریشن ضربِ عضب اور تارکین وطن کی طرف سے ملک کی سرحد کو بغیر کسی قانونی دستاویزات کے عبور کرنے کے واقعات میں ممکنہ اضافے کے پیشِ نظر پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی ذمہ داری کے علاقوں میں گشت اور چیکنگ میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوران ِ چیکنگ جیوانی اور گوادر (بلوچستان )سے مختلف گاڑیوں اور بسوں میں سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے68افراد کوگرفتار کر لیا جس میں06افغانی،03ایرانی،01بنگالی اور58پاکستانی شہری شامل ہیں۔

یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے پاک ایران سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز جنوری2016ء سے لے کر اب تک1326 افرادکوغیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے پر حراست میں لے کر ایف آئی اے کے حوالے کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :