بھارت سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیاں دینا چھوڑ دے، محسن شیخانی

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین محسن شیخانی نے ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ بھارت سرجیکل اسٹرائک کی دھمکیاں دینا چھوڑ دے، جنگ ہوئی تو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کے 20 کروڑ عوام سیسہ پلائی دیور بن کر وطن عزیر کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

آباد کے ایک جاری بیان میں چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہا پسندی سے پوری دنیا بالخصوص برصغیر کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ محسن شیخانی نے کہا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرے پوری دنیا میں اپنا مذاق اڑوایا، پوری دنیا پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی معترف ہے،بھارت نے پاکستان میں گھسنے کی کوشش کی تو اس کا ایک فوجی بھی بچ کر نہیں جاسکے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں نیوکلیئر طاقت کے حامل ہیں، بھارت کی در اندازی عالمی امن کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لے اور مبصرین کی ٹیمیں لائن آف کنٹرول پر بھیجیں۔محسن شیخانی نے پاکستانی قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اگر وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ آئی تو پاکستان کے بلڈرز اور ڈیولپرز جانی و مالی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :