جدہ: موبائل فون صارفین احتجاجاََ اپنے فون ” فلائٹ موڈ “ پر رکھیں: کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشن

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:24

جدہ: موبائل فون صارفین احتجاجاََ اپنے فون ” فلائٹ موڈ “ پر رکھیں: کنزیومر ..

جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): سعودی عرب کی کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشن نے بڑی ٹیلی کام کمپنی کی طرف سے ان لمیٹڈ انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنے پرا پنے ممبران اور صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنے فون کچھ گھنٹوں کے لیے احتجاجاََ فلائٹ موڈ پر کر دیں ۔ تا کہ کمپنی کے ریوینیو کا نقصان ہو ۔ کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہناہے کہ کمپنی کو صارفین کے خیال رکھنا چاہیئے تھا ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھا کہ بین الاقوامی طور پر یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ صارفین کے پاس جو قوت ہے وہ کسی کے پاس نہیں ۔اگر صارفین متحد ہو کر ان بڑی کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں تو کمپنی مالکان کچھ نہیں کر سکتے ۔ کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشن نے اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز بھی کیا ہوا ہے ۔ جس میں کہا گیاہے کہ صار ف اپنے موبائل پر بھی ایسا کرے اور دوسرے دوستوں کو بھی ایسا کرنے کا کہیں۔ واضع رہے کہ کچھ روز قبل سعودی عرب کی بڑی ٹیلی کام کمپنی نے ان لیمٹڈ انٹرنیٹ کی سہولت ختم کر دی تھی ۔