کراچی، احتساب عدالت کاکرپشن کیس میں شرجیل انعام میمن و دیگرمفرور ملزمان کو 19اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف 5ارب روپے سے زائد کرپشن کرنے سے معتلق نیب ریفرنس کیس میں مفرور ملزمان کو 19اکتوبر تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔بدھ کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت میں نیب کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر شرجیل انعام میمن، انیتا بلوچ ، سارنگ لطیف، الطاف حسین سمیت دیگر ملزمان نے 5ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے دور میں اختیارات کا ناجائزفائدہ اٹھایا،غیر قانونی بھرتیاں کی اور اشتہارات کی مد میں 5ارب 76کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی ہے۔ ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری عدالت سے حاصل کررکھی ہے۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 19اکتوبر تک گرفتار کرتے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :