انسدادہشت گردی عدالت کا وسیم اختر کیخلاف سانحہ 12 مئی کے چار مقدمات کا حتمی چالان پیش کرنے کاحکم ، سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف سانحہ 12 مئی کے چار مقدمات کا حتمی چالان پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔بدھ کوانسدادہشت گردی کی عدالت میں میئرکراچی وسیم اخترکیخلاف سانحہ 12 مئی کے چار مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت میں تفتیشی آفیسر کی جانب سے مفرور ملزمان کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ مقدمے میں شامل 19ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے رکن اسمبلی کامران فاروقی سمیت دیگر 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اس موقع پر عدالت نے آیندہ سماعت پر تفتیشی آفیسر کو مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ وسیم اختر کے خلاف ہنگامہ آرای جلاؤ گھراؤ قتل اقدام قتل کے 7مقد مات تھانہ سکھن،اسٹیل ٹاؤن سمیت دیگر تھانوں میں درج ہیں جبکہ 12 مئی کے چار مقدمات میں وسیم اختر نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے

متعلقہ عنوان :