کراچی،انسداد دہشتگردی عدالت میں خواجہ اظہارالحسن کیخلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے تین مقدمات کی سماعت15اکتوبر تک ملتوی

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے خواجہ اظہارالحسن کیخلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے تین مقدمات سے متعلق سماعت15اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمااور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہارالحسن کے خلاف مقدمات کا چالان عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا، عدالت نے کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔خواجہ اظہارالحسن پر سپر ہائی وے، سائٹ، ملیر سٹی اور سچل تھانے میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ تینوں مقدمات میں خواجہ اظہارالحسن نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔سماعت کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں خواجہ اظہارنے کہاکہ الزامات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :