Live Updates

ملکی سلامتی کا مسئلہ ہو تو سیاست کو علیحدہ کر دینا چاہئے، قومی قیادت گملوں میں نہیں اگائی جاتی، مولابخش چانڈیو

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ ملکی سلامتی کا مسئلہ ہو تو سیاست کو علیحدہ کر دینا چاہئے، قومی قیادت گملوں میں نہیں اگائی جاتی، قوم کے مزاج کے مطابق ہوتی ہے۔ عمران خان جو کہہ رہے ہیں وہ بھی درست ہے لیکن اپوزیشن کو ناکام سولو فلائٹ لینے والوں نے بنایا۔

تحریک انصاف مفاہمت کا رول اپنائے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ بھٹو کی اقوام متحدہ میں تقاریر سے ملک کی عزت بڑھی، ملکی سلامتی کا مسئلہ ہو تو سیاست کو علیحدہ کر دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کہہ رہے ہیں وہ بھی درست ہے لیکن اپوزیشن کو ناکام سولو فلائٹ لینے والوں نے بنایا۔مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ عمران خان نے رائے ونڈ مارچ پر بھی اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کے دوست نہیں لیکن حالات کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، ملکی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول سخت لہجہ استعمال کرتے ہیں لیکن گالی نہیں دیتے، عمران خان قومی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، انہیں رشتہ لینے والا جملہ استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا۔ مولا بخش چانڈیونے کہا کہ شیخ رشید کو بھی توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیں، پیپلز پارٹی کی توہین کی جائے گی تو کیا مفاہمت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے اسٹیج پر نامناسب الفاظ استعمال کئے، عمران نے بھی اپوزیشن جماعتوں کو گالیاں دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :