Live Updates

کرپشن کے خلاف جنگ جلد جیتنے والاہوں،عمران خان

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ بہت جلد جیتنے والاہوں،انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے اوراداروں کی مضبوطی سے ترقی ممکن ہے ،اساتذہ بچوں کوسچ بولنے کا سبق سکھائیں،سرکاری سکولوں کے نظام کومزید بہتربنارہے ہیں ،تعلیم ،صحت اورانصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ،وزیراعلی ہاؤس میں ٹیچرڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ کئی عرصہ سے سرکاری سکولوں کی حالت خراب رہا اورغریب کے بچوں کوآگے نہیں جانے دیا ،ہم نے انگریزوں کانظام تعلیم بھی تباہ کردیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے نظام تعلیم کوبہتربنایااور34ہزار بچے سرکاری سکولوں میں آگئے ۔

(جاری ہے)

اساتذہ قوم کے معمار ہیں ،اساتذہ اورپروفیسر کے تنخواہیں مزیدبڑھائیں گے کیونکہ قومیں تعلیم سے ہی بنتی ہیں،سڑکیوں کی تعمیر سے قومیں نہیں بنتی ،عمران کاکہنا تھا کہ صوبے کے ہسپتالوں کوٹھیک کررہے ہیں تعلیم ،صحت اورانصاف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اساتذہ بچوں کوسچ بولنے کی سبق سیکھائے۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے سے ترقی ہوتی ہیں،تعلیم اورانسانوں کی ترقی اوراداروں کی مضبوطی سے ترقی ہوتی ہیں۔خیبرپختونخوا پولیس کومثالی پولیس بنایا ہے ،ہمارے حکومت بنتے ہی ہم نے تمام ترتوجہ اصلاحات اوراداروں کی مضبوطی پر دیا جس میں بڑے حدتک کامیابی حاصل کرلی ہے ،انہوں نے کہا کہ میرٹ کے بغیرکوئی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتی ،اگر کرکٹ ٹیم میں بھی میرٹ کے مطابق سلیکشن نہ ہوتومیچ نہیں جاسکتی۔تقریب کے آخر میں عمران کاکہنا تھا کہ کرپشن کے جنگ جیتنے کے قریب ہوں جلدکامیابی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :