چین سونے کی پیدوار اور کھپت میں پہلی پوزیشن پر رہا

رواں سال کی ششماہی میں پیداوار 229 ٹن ، کھپت 529ٹن رہی

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) چین سونے کی پیدوار اور کھپت میں پہلے نمبر پر ہے ، چین میں 2015ء میں سونے کی پیداوار 516ٹن رہی جو 2014ء کے مقابلے میں 0.

(جاری ہے)

6فیصد زیاد ہ تھی جبکہ اسی مدت کے دوران زیورات یا بار کی شکل میں سونے کی کھپت 986ٹن تھی جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ رہی ، 2015ء کے اختتام تک چین سونے کی پیداوار میں گذشتہ 9سال سے پہلی پوزیشن پر رہا ہے جبکہ سونے کی کھپت میں وہ مسلسل تین سال سے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن پر ہے ، 2016ء کے پہلے چھ ماہ میں چین میں سونے کی پیداوار 229ٹن اور کھپت 529ٹن رہی ، اس طرح چین سونے کی پیداوار اور کھپت میں دنیا بھر میں سب سے آگے ہے ۔

متعلقہ عنوان :