اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش

پاک بھارت بیانات انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید بگاڑیں گے، ہائی کمشنر کی جنیوا میں پریس کانفر نس

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:06

جینوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید راعد الحسین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق زید راعد الحسین نے جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی صورتحال سمیت پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنرزید راعد الحسین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے فوری مذاکرات کریں کیونکہ دونوں جانب سے اشتعال انگیز بیانات کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں جب کہ پاک بھارت بیانات انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید بگاڑیں گے۔ ہائی کمشنربرائے انسانی حقوق نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے زیرانتظام کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال آزادانہ مانیٹر کرنا چاہتے ہیں، کشمیرکے دونوں حصوں میں غیر مشروط رسائی دی جائے جب کہ صورتحال میں بہتری کی کوششوں میں تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :