Live Updates

ہمارے ملک میں بدقسمتی سے ادارے مضبوط نہیں ہیں،عمران خان

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے ادارے مضبوط نہیں ہیں،میرٹ کے بغیر کوئی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا،سفارشی کلچر کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا،میں کرپشن کے خلاف بہت جلد جنگ جیت جاؤنگا کیونکہ میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے،عام آدمی کو انصاف ملنے نہ کا مطلب ہے کہ حکومتی نظام فیل ہوگیا ہے۔

بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو شاباش دیتا ہوں اور اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو کیش انعام دیا جائے گا۔انگریز جو نظام تعلیم دیا ہم نے اس کو بھی تباہ کردیا اور انگریز نے مسلمانوں کاتعلیمی نظام بھی تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غریب کے بچوں کو اوپر آنے کا موقع نہیں دیاگیا،عام آدمی کو انصاف نہ ملنے کا مطلب ہے کہ حکومت نظام فیل ہوگیا ہے،کے پی کے میں ہسپتالوں کو ٹھیک کررہے ہیں اور سرکاری اسکولوں کا معیار بلند کرنے پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف نہ ملے تو معاشرہ ناکام ہوجاتا ہے،ہمارے ہاں ایسا نظام ہے کہ غریب کا بچہ بڑے عہدے پر نہیں آسکتا،نئے پاکستان میں سب سے زیادہ اہمیت اساتذہ اور علماء کو دی جائے گی،انسانوں پر سرمایہ کاری کرنے سے قومیں بنتی ہیں اور تعلیم دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،یورپ میں بہترین تعلیم سرکاری اسکولوں میں مفت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ادارے مضبوط نہیں ہیں،استاد معاشرہ اور قوم بناتا ہے، میٹرو بس اور ٹرین سے قومیں نہیں بنتیں ہیں،تعلیم اور صحت کو پیسہ بنانے کا ذریعہ بنادیا گیا ہے مگر میرٹ کے بغیر کوئی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا،سفارشی کلچر کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا،میں کرپشن کیخلاف جنگ بہت جلد جیت جاؤں گا کیونکہ میری جنگ کرپشن کیخلاف ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :