کویت سٹی: بجلی کی تاریں چوری کرنے والے غیر ملکی شہریوں پر مشتمل گروہ کے تین ارکان گرفتار

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:58

کویت سٹی: بجلی کی تاریں چوری کرنے والے غیر ملکی شہریوں پر مشتمل گروہ ..

کویت سٹی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): کویتی پولیس نے مختلف پاور اسٹیشنون سے تانبے کے بھاری تار چرانے والے تین ایشیائی شہری گرفتار کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تینوں ایشیائی شہری مختلف جگہوں سے بجلی کے بھاری تار چراتے تھے ۔

(جاری ہے)

کویتی پولیس نے ملزمان کے خلاف خفیہ معلومات ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا ۔ گزشتہ دنوں تینوں ملزمان نزدیکی علاقے سے تاریں چرا کر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ مگر کویتی پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے تاریں چوری کرنے کا اعتراف کر لیاہے ۔ تینوں ملزمان کی شہریت کے بارے میں پولیس اہلکاروں نے بتانے سے گریز کیا ہے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے .