2018ء میں10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی۔نوازشریف

2013ء میں اقتدار سنبھالا تو تین بڑے چیلنجزکاسامنا تھا،جن میں بجلی کا بحران ،دہشتگردی اور اقتصادی چیلنجزدرپیش تھے۔وزیراعظم کاسرمایہ کاری فورم سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 اکتوبر 2016 15:40

2018ء میں10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی۔نوازشریف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اکتوبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ 2018ء میں 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی،2013ء میں اقتدار سنبھالا تو تین بڑے چیلنجزکاسامنا تھا۔جن میں بجلی کا بحران ،دہشتگردی اور اقتصادی چیلنجزدرپیش تھے۔انہوں نے سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم کا انعقاد پاکستان پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت نے اقتصادی بحالی کے ساتھ ساتھ شرح نمو میں بھی اضافہ کیا۔سخت محنت سے ملک کو اقتصادی بحران سے نکالا ہے۔2018ء میں 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی۔وزیراعظم نے کہا کہ بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے۔ملک درست سمت میں گامزن ہے معاشی بہتری آرہی ہے۔انہوں نے پاکستان دورے پرآئے ہوئے بیلاروس کے صدر اور وفد کو خوش آمدید بھی کہا۔

متعلقہ عنوان :