سرگودھا تا مخدوم انٹر چینج ، 42کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:29

سرگودھا۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) سرگودھا سے مخدوم انٹر چینج تک 42کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 1 ارب 37 کروڑ 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز منظور ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرگودھا سے موٹروے ل کو لنک کرنیو الی سرگودھا تا سیال موڑ 42 کلو میٹر سڑک کی تعمیر سے نہ صرف سرگودھا اور لاہور کے درمیان فاصلے کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ حادثات میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔ ۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے 42 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 1 ارب 37 کروڑ 3 لاکھ 50 ہزار کی رقم جاری کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :