بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کے دورہ پاکستان کے موقع پر مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:24

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) پاکستان اور بیلاروس نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کے اسلام آباد کے دورے کے موقع پر مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نوازشریف اور صدر لوکاشنکو نے بدھ کویہاں وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ٹکٹ کے اجراء کی دستاویز پر دستخط کئے۔ ٹکٹ پر پاکستان کی جھیل سیف الملوک اور بیلاروس کے ناراچانسکی نیشنل پارک کی تصاویر ہیں۔ واضح رہے کہ یہ صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کا 16 ماہ میں پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :