محرم الحرام میں محکمہ صحت ‘ پولیس‘ سول ڈیفنس‘ بم ڈسپوزل‘ ریسکیو 1122 اور متعلقہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی چھٹیاں منسوخ

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:24

سرگودھا۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) محرم الحرام میں محکمہ صحت ‘ پولیس‘ سول ڈیفنس‘ بم ڈسپوزل‘ ریسکیو 1122 اور متعلقہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور تمام ملازمین کو یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت امداد کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دنوں میں جلوس کے راستوں میں آنیوالی عمارتوں پر ہر 25 عمارتوں کے بعد ایک عمارت پر دور بین کیساتھ ماہر نشانہ باز تعینات ہوگا جبکہ جلوس کے راستے میں آنیوالی تمام عمارتوں پر پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہونگے جلوس کے راستوں کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیساتھ ساتھ خفیہ اداروں کے اہلکار جلوس کی ویڈیو بھی بنائینگے جبکہ جلوس کے راستوں میں آنیوالی عمارتوں کے مالکان اور کرایہ داروں کے کوائف اکٹھے کرلئے گئے اور کئی اضلاع میں کوائف اکٹھے کرنے کا کام آخری مراحل میں ہے اس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت میں یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :