امتحانی مراکز پر دفعہ 144نافذ

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:24

سرگودھا۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ڈی سی او سرگودہا دانش افضال نے دفعہ 144 کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر انتظام پوسٹ گریجوایٹ ا یم فل ‘ پی ایچ ڈی ‘ میٹرک ‘ ایف اے ‘ بی اے ‘ بی ایس ‘ پی ٹی سی ‘ سی ٹی ‘ اے ٹی ٹی سی او ربی ایڈ کے امتحانات کے دوران طلبہ او رعملہ کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود میں داخل ہونے او رکسی بھی قسم کے حل شدہ پرچہ جات ‘ موبائل فون او رفوٹوسٹیٹ مشین کی تنصیب کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ یہ حکم فوری طو رپر نافذ عمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :