سپر ے کے بعد جڑی بوٹیوں کوبطورچار ہ استعما ل نہ کیا جائے، زرعی ماہرین

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) زرعی ما ہر ین نے سپر ے کے بعد جڑ ی بوٹیوں کوچا ر ے کے طورپر استعما ل نہ کر نے کی ہدا یت کرتے ہوئے کہاہے کہ کا شتکا ر فصلوں پر اد و یا ت کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چا ر ے کے طورپر مو یشیوں جانوروں بالخصوص بکر ی گا ئے اوربھینس و غیر ہ کو ڈالنے سے گر یز کریں کیو نکہ سپر ے کے زہریلے ا ثرا ت جڑ ی بو ٹیوں کے ذ ریعے جا نوروں کے پیٹ میں داخل ہو کر دودھ اور گو شت کی پیداوارکو طرح متاثر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے مویشیوں کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ ز ہر کے چھڑکاوٴکے بعدگوڈی اور بارہیروکے استعما ل سے بھی گریز کیا جا ئے تا کہ ز ہر کا اثردیر تک برقراررہے سپرے کے دورا ن انتہائی احتیاط سے کا م لیا جا ئے اوراس دورا ن کو ئی جگہ خالی نہ چھوڑ ی جا ئے گند م کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگر سپر ے کر د یا جا ئے تو ا س کے بھی بہترین اثرات حاصل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :