” رشوت نہیں پیار سے لے رہا ہوں “

پولیس اہلکار کی شہری سے رشوت لیتے ویڈیو منظر عام پر آگئی ، تحقیقات کا حکم

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) لاہور میں ناکے پر پولیس اہلکار کی جانب سے رشوت لینے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے داخلی اور خارجی ناکوں کے ساتھ پولیس افسران کی جانب سے اکثر ناکہ بندی کے احکامات دیئے جاتے ہیں تاکہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جائے اور شہریوں کے جان و مال کا بھی تحفظ کیا جائے لیکن ناکہ تو ناکہ ہے۔

(جاری ہے)

ناکہ پر پولیس اہلکار چائے پانی کے چکر میں شہریوں سے پیسے لیتے نظر آتے ہی ہیں لیکن ایک انوکھا واقعہ بھی لاہور کی انہیں سڑکوں پر رونما ہوا۔فوٹیج بنانے والے کو ناکہ پر کھڑے اہلکاروں نے روکا اور اس سے بھی چائے پانی مانگ لیا ، شہری نے فوٹیج بنانا شروع کی تو اہلکار کا کہنا تھا کہ وہ رشوت نہیں پیار سے لے رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رشوت ستانی کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں لیکن اہلکار اپنی روش کو بدلنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :