عمان: جعلی خوشبویات تیار کر نے والے متعدد غیر ملکی گرفتار

بدھ 5 اکتوبر 2016 15:11

عمان: جعلی خوشبویات تیار کر نے والے متعدد غیر ملکی گرفتار

عمان : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء):رائل عمان پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر جعلی خوشبو یات ( بخور ) بنانے والے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان پیٹرولیم میٹریل استعمال کر کے جعلی بخور بنا رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی سٹکر ، پیکنگ میٹریل بھی برآمد ہوا ہے ۔ضبط کی گئی اشیاء میں جعلی خوشبو، 721پیکٹ سادہ بخور،13گیلن پیٹرولیم کی مصنوعات شامل ہیں۔اس کے علاوہ سستے پرفیوم کی 120بوتلیں بھی ضبط کی گئیں۔