ابو ظہبی:ڈی پورٹ ہونے کے لیے غیر ملکی خادمہ نے اپنے مالک کے بیٹے کا گرم پانی سے ہاتھ جلادیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:59

ابو ظہبی:ڈی پورٹ ہونے کے لیے غیر ملکی خادمہ نے اپنے مالک کے بیٹے کا گرم ..

ابو ظہبی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): ابو ظہبی میں ایک اماراتی خاندان کے پاس کام کرنے والی انڈونیشین گھریلو خادمہ نے اپنے ملک واپس جانے کے لیے اپنے ہی مالک کے بیٹے کا ہاتھ گرم پانی سے جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق امارتی خاندان کے افرد سازوسامان لینے کے لیے مارکیٹ گئے ہوئے تھے ۔ بچے کے والد نے بتایا کہ وہ وہ واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ اس کے بیٹے کا ہاتھ شدید جل چکا تھا۔

خادمہ اس وقت غائب وہاں موجود نہیں تھی ۔ والد نے اپنے بچے کو فوراََ ہسپتال منتقل کیا ۔ جس کے بعد واقعہ میں خادمہ کے ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع کر دی ۔ پولیس نے خادمہ کو گرفتار کرلیاہے ۔ خادمہ نے دورانِ تفتیش بتایا ہے کہ اس نے بچے کو جان بوجھ کر جلایا تھا۔

(جاری ہے)

کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ اسے اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے ۔ مگر اس کا مالک اسے نہیں بھیج رہا تھا ۔

اور نہ ہی واپسی کی ٹکٹ دینا چاہتا تھا۔ اماراتی شہری نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے کچھ عرصہ قبل انڈونیشین خاتون کو گھریلو ملازمہ کے طورپر مقامی ریکروٹمنٹ ایجنسی کو14000درہم فیس بھر نے کے بعد رکھا تھا۔ مذکورہ خادمہ نے آتے ہی اپنے وطن واپسی کی رٹ لگا لی ۔ جس کے بعد اس نے یہ اقدام اٹھا لیا۔ پولیس ذرائع کے کہناہے کہ ملزمہ کی ریکروٹمنٹ کرنے والی ایجنسی کے خلاف بھی کروائی کی جائے گی ۔ جبکہ ملزمہ کے خلاف کریمنل کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا گیاہے ۔