شائقین کے پاکستانی فلمیں دیکھنے سے فلم انڈسٹری کو سہارا ملے گا،حمزہ علی عباسی

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:27

شائقین کے پاکستانی فلمیں دیکھنے سے فلم انڈسٹری کو سہارا ملے گا،حمزہ ..
کراچی ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ٹی وی کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ سینما مالکان نے اپنے تھیٹروں سے بھارتی فلمیں ہٹا کر حب الوطنی کا ثبوت دیدیا ہے اور اب بحیثیت شہری یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی فلموں کو سپورٹ کریں۔

(جاری ہے)

حمزہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں فلم بینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی فلمیں دیکھیں جس سے نہ صرف ان کے جذبہ حب الوطنی کا اظہار ہوگا بلکہ فلم انڈسٹری کو سہارا ملے گا جو ایک عرصہ بعد دوبارہ کھڑی ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :