سوات اور گردو نواح میں‌زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 14:24

سوات اور گردو نواح میں‌زلزلے کے جھٹکے

سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) : سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 169 کلو میٹر جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ البتہ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :