وزیر اعظم نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مداخلت سے لاعلم ہیں۔ اعتزاز احسن کی وزیر اعظم نواز شریف پر سخت تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اکتوبر 2016 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2016ء) : اپوزیشن لیڈر سینیٹ اعتزاز احسن نے وزیر اعظم نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی مداخلت سے وزیر اعظم نواز شریف بھی لاعلم ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے ہاتھ کوئی پاکستانی جاسوس یا افسر لگ جاتا تو بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اسے پنجرے میں ڈال کر لال قلعہ میں 15 اگست کی تقریر کرتا۔ اعتزاز احسن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ نواز حکومت ملک میں بھارتی مداخلت پر خاموش کیوں ہے ۔