استاد کی عظمت کو سلام کرتا ہوں، پروفیسر ظفر علی

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:07

اوکاڑہ۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی علم دوست پالیسیوں سے طلبہ اوراساتذہ کا مستقبل روشن ہواہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ پروفیسر ظفر علی ٹیپو نے اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد ہ تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بہترین کاوشوں سے کالج کے طالبعلم نے بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ استاد کی عظمت کو سلام کرتا ہوں۔ انھوں نے اساتذہ کو مزید محنت سے درس و تدریس کا سلسہ جاری رکھنے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :