لاہور ہائیکورٹ نے بچوں اور خواتین سمیت 26 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرا لیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:06

لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں اور خواتین سمیت 26 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرا کے آزاد کردیا ہے‘لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے درخواست گزار فلک شیر کی درخواست پر سماعت کی‘ درخواست گذار نے اپنی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شیخوپورہ کے بھٹہ مالک ایاز نے اس کے رشتہ دار مزدوروں کو تین برس سے غیر قانونی قید میں رکھا ہوا اور ان سے جبری مشقت لے رہا ہے‘ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ مزدوروں سے انتہائی اجرت لی جارہی ہے‘عدالت کے حکم پر بیلف نے پانچ بچوں ‘سات خواتین اور چودہ مرد مزدوروں کو بھٹہ سے برآمد کرکے عدالت میں پیش کیا‘ہائیکورٹ نے ے 26 بھٹہ مزدوروں کو آزاد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :