جعلی ویزے پر لاہور سے برطانیہ جانیوالا مسافر پکڑا گیا ، ایجنٹ بھی گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر برطانیہ جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر ایجنٹ کو بھی گرفتارکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر برطانیہ جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

بتایا گیا ہے کہ مسافر کو کاؤنٹر پر کلیئرنس کیلئے روکا گیا تو اور جب اسکا ویزا چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ ملزم اتحاد ایئر لائن کے ذریعے جعلی ویزے پر برطانیہ او ر وہاں سے موریطانیہ جانے کی کوشش کر رہا ہے جس پر اسے گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے ایجنٹ کو بھی گرفتار کر ادیا جس سے 13لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ۔ ایجنٹ نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :