خاتون کی سوٹ کیس میں بند لاش ملنے کا واقعہ ، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ابو بکر خدا بخش کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل

کمیٹی 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی ، مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ، مقدمے میں نامزد ملزم تاحال فرار

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) لاہور میں لٹن روڈ گندے نالے سے خاتون کی سوٹ کیس میں بند تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، ڈی آئی جی ابو بکر خدا بخش کی سربراہی میں کمیٹی تحقیقات کر کے 24گھنٹوں میں رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی ، مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لٹن روڈ پر واقع نالے سے سوٹ کیس میں بند خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لڑکی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا اور اس کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات تھے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد ڈی آئی جی ابو بکر خدا بخش کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اپنی رپورٹ 24گھنٹوں میں وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سمیرا گھریلو ملازمہ تھی اور اس کے اغواء کا مقدمہ چند روز قبل ستوکتلہ تھانے میں درج کروایا گیا تھا ۔ ایف آئی آر میں نامزد غلام رسول تاحال فرار ہے تاہم مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :