وزیراعظم سے بیلا روس کے صدر کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون کے 14 معاہدوں پر دستخط
بدھ 5 اکتوبر 2016 13:34
(جاری ہے)
سول اور کمرشل امور میں باہمی قانونی معاونت کیلئے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان سمجھوتہ طئے پایا اور کسٹم کے امور میں باہمی معاونت کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتہ طے پایا۔
ٹی ڈی اے نیشنل سینٹر بیلا روس مارکیٹنگ کے درمیان قیمتوں کی سٹڈی کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔بیلاروس کے وزیرخارجہ اور وزیرتجارت خرم دستگیر نے دستخط کیے،دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کیلئے پاکستان،بیلاروس کے درمیان پروٹوکول پر دستخط کیے گئے ہیں،جس پر بیلاروس کے ٹیکسیشن،ریونیو کے وزیر اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دستخط کیے،پاکستان اور بیلاروس سائنس و ٹیکنالوجی سنٹر کے قیام کیلئے قوانین طے کرنے پر دستخط کیے گئے جس پر سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی چیئرمین بیلاروس اور وزیررانا تنویر حسین نے دستخط کیے،فنی تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی کئے گئے،پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ایک دوسرے کی تعلیمی اسناد تسلیم کرنے کا بھی معاہدہ طے پایا،نمل اور مینسک سٹیٹ لنگو لیسٹک یونیورسٹی میں اردو اور بیلاروس کی زبانوں کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پایا۔نمل اور بیلاروس کی سٹیٹ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں نصاب و تحقیق میں تعاون کا معاہدہ،نمل اور بیلاروس کی سٹیٹ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی طے پاگیا۔معاہدوں کی دستخط تقریب کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف اور بیلاروس کے صدر نے مشترکہ میڈیا بریفنگ دی۔پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بیلاروس کے صدر اور وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے،دورے سے دوطرفہ کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ،ثقافت،تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں پر تعاون پر بات ہوئی،باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے صدر لوکا شینکو کیساتھ اعلامیے پر دستخط کئے ہیں،دوطرفہ تعاون بڑھانے کے 14معاہدوں پر دستخط کئے ۔وزیراعظم نے کہا کہ دوستی اور تعاون کے سمجھوتے کی توثیق کیلئے دستاویزات کا تبادلہ ہوا اور صدر لوکا شینکو کے دورہ پاکستان کے حوالے سے یادگاری ٹکٹ جاری کیا،دونوں ملک مشترکہ منصوبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے،دونوں ملکوں کا تجارت کے فروغ کیلئے عزم خوش آئند ہے،بیلاروس کے صدر کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر بیلاروس الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ پاکستان کے دوسرے دورے میں تعمیری مذاکرات ہوئے ،پاکستان بیلاروس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہے،معاہدوں پر ہونیوالے دستخط دوطرفہ تعاون کے عکاس ہیں،پاکستان اور بیلاروس نے دوسرے ممالک سے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا،جوہری توانائی میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کیلئے پرعزم ہیں،زراعت اور صنعت کے شعبوں میں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں گے،کسٹمز،بنکنگ،لکڑی کے کارخانوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔صدر بیلاروس نے محمد نوازشریف کو بیلاروس کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔بیلاروس کے صدر نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے تعاون کی فضاء میں اضافہ ہوگا،پاکستان کے عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.