مارول سپر ہیرو کی نئی فلم '’ڈاکٹر اسٹرینج‘کا نیاٹیزرجاری

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:28

مارول سپر ہیرو کی نئی فلم '’ڈاکٹر اسٹرینج‘کا نیاٹیزرجاری
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اکتوبر۔2016ء) مارول سپر ہیرو کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈایڈونچر فینٹسی فلم’ 'ڈاکٹر اسٹرینج‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسکاٹ ڈیریکسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ود کے نامور اداکاربینڈکٹ کمبر بیچ نبھا رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ریچل میکیڈم، مائیکل اسٹال برگ، چیویٹل ایجیوفور،میڈز میکلسین اورٹیلڈا سوائنٹن شامل ہیں۔مارول اسٹوڈیوز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت رواں سال4نومبر کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :