ابو ظہبی کے مغربی علاقے کے فارم میں برڈفلو کے آثار

بدھ 5 اکتوبر 2016 13:26

ابو ظہبی کے مغربی علاقے کے فارم میں برڈفلو کے آثار

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): ابوظہبی ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ ٹیم کے مطابق امارات کے مغربی علاقے میں قائم ایک فارم کے جانوروں میں برڈ فلو کی علامات پائی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ ٹیم نے اس سلسلے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ان جانوروں کے ٹیسٹ کر لیے ہیں۔ ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ ٹیم کے ترجمان کا کہناہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں تمام اقدامات کر لیے ہیں۔ ٹیم کے سربراہ کا کہناہے کہ ایسی علامات آتے ہی شہری 800555پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ تمام جانوروں میں برڈ فلو کی علامات ظاہر ہونے پر ان نمبروں سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کی جاسکتیں ہیں ۔